"سی ایم جی 2024وسط خزاں فیسٹیول گالا” کے پروگرام کی فہرست کا اجراء

بیجنگ (ویب ڈیسک)”سی ایم جی 2024 وسط خزاں فیسٹیول گالا” کے پروگراموں کی فہرست باضابطہ طور پر جاری کی گئی ہے۔ تین مراحل پر مشتمل اس گالا میں 30 سے زائد پروگراموں میں شاعری، موسیقی، رقص اور ڈرامےسمیت مختلف سیگمنٹ شامل کیے گئے ہیں ۔ اس گالا میں مسرت، رومانویت اور اتحاد کے ماحول میں دنیا بھر میں موجود چینی لوگوں کے ساتھ وسط خزاں تہوار کی رات منائی جائے گی۔

بیجنگ وقت کے مطابق 17 ستمبر کی رات 8 بجے،”سی ایم جی2024 وسط خزاں فیسٹیول گالا” چائنا میڈیا گروپ کے چینلز سی سی ٹی وی 1، سی سی ٹی وی 3، سی سی ٹی وی 4، سی سی ٹی وی 15، 4K یو ایچ ڈی چینل، 8K یو ایچ ڈی چینل، سی سی ٹی وی انٹرٹینمنٹ چینل اور دیگر ٹی وی چینلز اور ریڈیو فریکوئنسیز کے ساتھ ساتھ سی جی ٹی این نیو میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی نشر کیا جائےگا۔

چائنا میڈیا گروپ گالا کے پورے پروگرام کے سگنلز کو بیک وقت امریکی ODK میڈیا، یورپی چینی ٹیلی ویژن، یو اے ای چائنا عرب سیٹلائٹ ٹی وی، کینیا سوئچ ٹی وی، بنگلہ دیش ویژن ٹی وی، سری لنکا مرر، افغانستان منگیو ٹی وی اور بہت سے ممالک کے دیگر مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے مین اسٹریم میڈیا تک بھی فراہم کرے گا۔

2024وسط خزاں فیسٹیول گالا
Comments (0)
Add Comment