آسٹریلیا نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر سمگل کیا گیا ثقافتی ورثہ واپس کر دیا

اسلام آباد(تارکین وطن نیوز) ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور آسٹریلیا نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر سمگل کیا گیا ثقافتی ورثہ واپس پاکستان کے حوالے کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق تیسری صدی عیسوی کی برونز ایج کا قیمیتی پتھرغیر قانونی طور پر پا کستان سے امریکا لے جایا گیا تھا، پتھرآسٹریلیا میں درآمد کیے جانے پر آسٹریلوی بارڈر فورس نے تحویل میں لے لیا تھا تاہم اب آسٹریلیا نے وہ پتھر پاکستان کو واپس دے دیا ہے۔

آسٹریلیا میں پاکستان کے سفیر زاہد حفیظ چوہدری نے قیمتی پتھر کی واپسی کو ثقافتی محاذ پر پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment