ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں ادبی تنظیم حلقہء فکروفن کی تنظیم سازی کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا گیا جبکہ ادبی نشست میں شعراء کرام نے اپنا کلام سنا کر بھی خوب داد وصول کی۔
دارالحکومت ریاض میں حلقہء فکروفن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی میں چیئرمین ڈاکٹر ریاض چوہدری اور وائس چیئرمین کے لیے عدنان اقبال بٹ کو منتخب کیا گیا۔معروف شاعر وقار نسیم وامق کو حلقہء فکروفن کا صدر جبکہ ڈاکٹر طارق عزیز کو جنرل سیکرٹری کے طور پر منتخب کیا گیا۔ نوجوان شاعر کامران حسانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
اسی طرح ایگزیکٹیو کمیٹی کے دیگر عہدیداروں کا بھی اعلان کیا گیا جن میں ناظم اعلیٰ جاوید اختر جاوید چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمود احمد باجوہ اور شیخ ارشد کو منتخب گیا۔ کنوینئر مخدوم امین تاجر اور ڈپٹی کنوینئر چوہدری سجاد علی کو مقرر کیا گیا اسی طرح ناظم الامور کے لیے ظفراقبال خان چیف کوآرڈینیٹرز الیاس رحیم اور ذکاءاللہ محسن کو منتخب کیا گیا جبکہ زکیر احمد بھٹی میڈیا کوارڈینیٹر مقرر ہوئے۔
فنانس سیکرٹری اور ڈپٹی فنانس سیکرٹری کے لیے قلب عباس اور طلحہ بن ظہیر کو ذمہ داری سونپی گئی۔ سنئیر نائب صدر کے لئے بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کو منتخب گیا جبکہ جدہ ریجن کے لیے آفتاب ترابی کو بطور صدر ذمہ داری سونپی گئی۔
اس موقعہ پر حلقہء فکروفن کے نومنتخب عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ادب کے فروغ کے لیے حلقہء فکروفن گزشتہ بیالیس سالوں سے سعودی عرب میں اپنی خدمات سرانجام دیتی آ رہی ہے جس نے ادب سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ہمیشہ عالمی مشاعروں کا انعقاد بھی کیا ہے اور مقامی محافل کو بھی سجایا ہے تاکہ اردو ادب کو فروغ حاصل ہوسکے۔
اس موقعہ پر نامور شعراء کرام طیب رضا، کامران حسانی، ظفر اقبال، قلب عباس، وقار نسیم وامق، ڈاکٹر ریاض چوہدری اور دیگر نے اپنا کلام بھی پڑھ کر سنایا اور شرکاء سے خوب داد بھی سمیٹی۔