چینی صدر کی جانب سے انورا ڈسانائیکے کو سری لنکا کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد 

چین اور سری لنکا روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نےانورا ڈسانائیکے کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا جس میں انہیں سری لنکا کے صدر منتخب ہونے  پر مبارکباد دی گئی۔ پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور سری لنکا روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں۔

67سال قبل چین اور سری لنکا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھا اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے جس نے  دو مختلف حجم  کے ممالک کے درمیان دوستانہ بقائے باہمی اور باہمی فائدہ مند تعاون کی مثال قائم کی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ چین سری لنکا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دو طرفہ روایتی دوستی کی ترقی ، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، چین اور سری لنکا کے درمیان اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے اور چین سری لنکا اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مستقل اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے  صدر انورا ڈسانائیکے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئےتیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد  حاصل ہو سکیں۔

چینی صدر
Comments (0)
Add Comment