زیم افرو ٹی10 کا فائنل بنگلہ ٹائیگرز اور اسمپ آرمی کے درمیان کھیلا جائے گا

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زیم افرو ٹی10 کے دوسرے سیزن کا ناک آؤٹ مرحلہ ایکشن سے بھرپور تھا۔ سکندر رضا کی قیادت میں جو بگ بنگلہ ٹائیگرز اور کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی نے بہتری کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔

کوالیفائر 1 میں ہرارے بولٹس نے پہلے بیٹنگ کی داسن شناکا نے 24 گیندوں پر 7 چوکے اور 4 چھکے لگا کر ناقابل شکست 61 رنز بنائے جس کی بدولت لاہیرو ملانتھا (19)، شی ہان جے سوریا (24) اور جارج مونسی (15 ناٹ آؤٹ) نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔جواب میں ٹائیگرز کی جانب سے محمد شہزاد نے 25 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 64 رنز بنائے۔

حضرت اللہ زازئی (29) اور سکندر رضا (22) نے رنز کے تعاقب میں بھی اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا اور ٹائیگرز نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔ایلیمنیٹر میں نیو یارک لاگوس نے پہلے بیٹنگ کی تاہم مخالف ٹیم کے بالر سلمان ارشاد کی 3، عامر حمزہ اور روہان مصطفیٰ کی دو دو وکٹوں کی بدولت نیویارک لاگوس مقررہ 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز ہی بناسکی۔ لاگوس کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی نے 27 اور جوشوا بشپ نے 20 رنز بنائے۔

جواب میں مصطفیٰ نے ناقابل شکست 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیک ٹیلر 29 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور انہیں کوالیفائر 2 میں 8 وکٹوں سے فتح دلائی۔کوالیفائر 2 میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا ہرارے بولٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جارج مونسی (17)، جمی نیشم (17) اور شی ہان جے سوریا (39) کی بدولت 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنائے۔ اسیمپ آرمی کی جانب سے برائن بینٹ نے 18 گیندوں پر 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملان (19) اور جیک ٹیلر (29) بنائے اور یہ میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔

بنگلہ ٹائیگرز اور اسمپ آرمی
Comments (0)
Add Comment