چین عالمی اقتصادی ترقی کا ایک اہم انجن بن گیا ہے، رپورٹ
بیجنگ (ویب ڈیسک) اس سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ پچھتر برسوں میں جہاں چین کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کا معجزہ دیکھا گیا وہیں چین اور دنیا کے درمیان باہمی فائدہ مند اور جیت جیت تعاون کی بھر پور کامیابیاں بھی سامنے آئی ہیں۔
ایک غریب اور کمزور معیشت سے لے کر دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت تک، چین عالمی اقتصادی ترقی کا ایک اہم انجن بن گیا ہے، 1979 سے 2023 تک چین کی معیشت نے 8.9 فیصد کی سالانہ اوسط شرح نمو سے ترقی کی، جو اسی عرصے میں عالمی معیشت کی اوسط شرح نمو 3.0 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ خاص طور پر، گزشتہ ایک دہائی میں، چین نے اوسطا عالمی اقتصادی ترقی میں 30 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالا ہے۔
چین نے تاریخی طور پر مطلق غربت کا مسئلہ بھی حل کیا ہے اور ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کی ہے۔ 75 سالہ تاریخ کے اتار چڑھاؤ کے بعد، چین دنیا کے ساتھ باہمی فائدہ مند اور جیت جیت تعاون کے مثبت نتائج کیوں حاصل کر سکتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ چین نے ہمیشہ خود کو انسانی ترقی کے رجحان میں رکھا ہے، دنیا کے ساتھ بات چیت کی ہے اور مل کر ترقی کی ہے، اور عالمی حکمرانی کے نظام کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں آگے بڑھانے کے لئے پوری کوشش کی ہے۔
چین نے اصلاحات اور کھلے پن کے ذریعے اپنی ترقی حاصل کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس نے اپنی ترقی کے ذریعے عالمی خوشحالی اور استحکام کو فروغ دیا ہے اور عالمی معیشت کے لیے ایک اہم اسٹیبلائزر اور طاقت کا ذریعہ بناہے۔ ان میں سے ، مارکیٹ ، پیداوار اور سپلائی چین ، جدت طرازی ، اور سرمایہ کاری "چین کے مواقعوں ” کو سمجھنے کے لئے اہم کلیدی الفاظ ہیں۔ وسیع تر نقطہ نظر سے ، چین اور دنیا کے مابین باہمی فائدہ مند اور جیت جیت تعاون کی کامیابی عالمی گورننس میں گہری شرکت کے ذریعے ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں بھی ظاہر ہوتی ہے۔
ترقیاتی امور کو بین الاقوامی ایجنڈے کے مرکز میں رکھنے کی وکالت کرنے سے لے کر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور تین بڑے عالمی اقدامات کی تجویز تک؛ ترقی پذیر ممالک کو درپیش مختلف خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد دینے سے لے کر کچھ مغربی ممالک کی جانب سے تکنیکی ناکہ بندی اور ڈی کپلنگ کی مخالفت تک، چین نے ہمیشہ "وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد” کی وکالت کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ترقی کے ثمرات سے سب کو فائدہ پہنچے ۔