چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام

بیجنگ (ویب ڈیسک) بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ اوررینمن یونیورسٹی آف چائنا  کے اشتراک سے جرنلزم کالج  کے قیام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور رینمن یونیورسٹی کی پارٹی کمیٹی کے سکریٹری ژانگ ڈونگ گانگ نے مشترکہ طور پر "چائنا میڈیا گروپ ۔

رینمن یونیورسٹی بہترین صحافت اور کمیونیکیشن ٹیلنٹ جوائنٹ ٹریننگ بیس "اور "چائنا میڈیا گروپ۔رینمن یونیورسٹی انٹیلی جنٹ کمیونیکیشن انوویشن لیبارٹری” کی نقاب کشائی کی ۔ جرنلزم کالج کی تعمیر کے لیے اسٹریٹجک تعاون فریم ورک معاہدے کے مطابق، فریقین رابطہ تعاون کے میکانزم میں جدت لانے کے لیے کالج آف جرنلزم کی اکیڈمک کمیٹی قائم کریں گے۔

خبروں اور رائے عامہ میں رہنما کردار ادا کرنے، نشر و اشاعت اور اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط ٹیلنٹ کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔علاوہ ازیں، اپنے متعلقہ فوائد کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیلنٹ کی تربیت، تھنک ٹینک کی تعمیر، اختراعی پلیٹ فارم کی تعمیر وغیرہ میں گہرائی سے تعاون کیا جائے گا۔

ایک عالمی معیار کا مین اسٹریم میڈیا قائم کرنے کی کوشش سمیت "چینی خصوصیات کی حامل عالمی معیار کی یونیورسٹی قائم کرنے کی نئی راہ ” اپنائی جائے گی۔ معاہدے کے مطابق چائنا میڈیا گروپ  اور رینمن یونیورسٹی مشترکہ طور پر جوائنٹ ٹریننگ بیس اور انوویشن لیبارٹری تعمیر کریں گے۔

جرنلزم کالج قیامچائنا میڈیا گروپرینمن یونیورسٹی آف چائنا
Comments (0)
Add Comment