کاتالونیا : پاکستانی کمیونٹی کی ممبر قومی اسمبلی اسپین مارک لاوماسے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

خرونا (رپورٹ:کاشف شہزاد) کاتالونیا کے ضلع خرونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے مارک لاوما(ممبر قومی اسمبلی اسپین،امور خارجہ کمیشن کے ممبر)خوان قوئر(مشیر ضلع کونسل خیرونا)سے ملاقات ہوئی جس کی میزبانی راجہ مشرف نے کی۔

اس موقع پر انہیں خرونا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا،اس ملاقات کا اہتمام انچارج ایشین سیکٹر سوشلسٹ پارٹی حافظ عبدالرزاق صادق نے کیا جبکہ سوشلسٹ رہنما محمد اقبال چوہدری نے خصوصی شرکت کی اور مسائل کی جانب توجہ دلائی۔

محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ بلدیہ(اجنتو منت) پہلا گھر ہے آپ کے تمام معاملات کا حل بھی وہیں پر ہے،ان کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور پروگرامز میں شامل ہوں،کیونکہ جو بھی اسمبلی کا ممبر بنتا ہے وہ پہلے بلدیاتی اداروں میں دس پندرہ سال لگاتا ہے اور اسے تمام مسائل اور ان کے حل کا علم ہوتا ہے،حل تب ہی نکلے گا جب آپ اس ادارہ کے ساتھ رابطہ میں رہیں گے۔

اس موقع پر ایشیئن کمیونٹی کےمقامی افراد نے اپنے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام آباد میں ہسپانوی سفارت خانہ میں مختلف کام کے سلسلہ میں پیشگی وقت نہ ملنے اور بہت دیر انتظار کے علاوہ کورئیر سروس سے وابستہ مسائل اور یہاں ہسپانوی حکومت سے وابستہ اداروں کے ساتھ مختلف شکایات کو بھی سامنے لایا گیا۔

مارک لاوما(ممبر قومی اسمبلی اسپین)خوان قوئر(مشیر ضلع کونسل خیرونا)نے تمام مسائل وشکایات کو بغور سنا اور حل کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستانی کمیونٹی اسپینمارک لاومامحمد اقبال چوہدریممبر قومی اسمبلی اسپین مارک لاوما
Comments (0)
Add Comment