ایتھنز (رپورٹ:انصر اقبال بسراء) یونانی دارالحکومت ایتھنز میں فرسٹ روبوٹکس چیلنج 2024 کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 190 ممالک کے طلبا نے بھرپور شرکت کی۔
ایتھنز میں 4 روزہ فرسٹ گلوبل چیلنج 2024 کا انعقاد کیا گیا جس میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھس (STEM) کے دلچسپ مقابلوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 190 ممالک کے طلبا نے بھرپور حصہ لیا۔ یونان کے وزیراعظم نے اس کا افتتاح کیا۔
فرسٹ گلوبل چیلنج کے منتظمین کا کہنا ہے کہ "سائنس اور ٹیکنالوجی کو کسی بھی دوسرے کھیل کی طرح دلچسپ بنا کر، ہم دنیا کے دو بلین [نوجوانوں] کو میدانوں کو آگے بڑھانے اور اجتماعی طور پر اس سیارے پر سب سے اہم مسائل کے حل کرنے والے رہنما بن سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرسٹ گلوبل چیلنج کا مقصد متنوع پس منظر، ثقافتوں اور تجربات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش ہے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرتے ہوئے مستقبل کے رہنما اور اختراع کار بننے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی اور مواقع فراہم کرنا ہے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مقابلوں میں قازقستان پہلے، یو اے ای دوسرے، چین تیسرے اور یونان چوتھے نمبر پر رہی جبکہ پاکستانی ٹیم 96ویں نمبر پر رہی۔