وزیراعظم کی کراچی میں چینی قافلے پر حملے کی شدید مذمت

قاتلوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں چینی قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جانی نقصان پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے، پیر کے روز وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے چینی رہنماؤں اور چینی عوام بالخصوص ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا مانگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ قاتلوں کی شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان چینی دوستوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور پاکستانی حکومت پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ہر ممکن کوشش کرے گی۔

وزارت خارجہ نے بھی جا ری کردہ بیان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے اور دہشت گرد قوتوں کے خلاف چین کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

shahbaz sharif condemnedstrongly condemned
Comments (0)
Add Comment