یونان کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت رانا یاسر محمود خان نے پاکستانی کھانوں کو متعارف کروانے کیلئے دیسی ہُب کا آغاز کر دیا

ایتھنز (رپورٹ:انصر اقبال بسراء) یونان کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت رانا یاسر محمود خان کی طرف سے پاکستانی کھانوں کو متعارف کروانے کے لیے دیسی ہُب نے کام شروع کر دیا ،کمیونٹی رہنماؤں ،کھلاڑیوں ،سیاسی ،سماجی ، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت محمد اسلم چوہدری نے حاصل کی ،نعت رسول مقبول ؐ محمدشہزاد قادری نے پڑھی۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھا ہم رانا یاسر محمود خان کو نیا بزنس شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں اللہ تعالی انکو کامیابی عطا فرمائے اور یونان میں مقیم پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کی خدمت کرنے کا جذبہ لے کر چلیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا یاسر محمود خان کاکہنا تھا سب سے پہلے وہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کا شکر ادا کرتے ہیں اور بعد میں اپنی پاکستانی کمیونٹی کا جو ہر لمحہ انکے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکا مشن کمیونٹی کی خدمات کرنے کا ہے اور اسے لے کر چلیں گے جو بھی پاکستانی بھائی یونان میں رہتا ہے وہ مشکل میں ہمیں اپنے ساتھ پائے گا۔

دیسی ہُبرانا یاسر محمود خانرانا یاسر محمود خان یونان
Comments (0)
Add Comment