زیم افرو ٹی 10 سیزن 3 کا آغاز15 ستمبر2025 کو ہوگا

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زیم افرو ٹی 10 کے دوسرے ایڈیشن کی زبردست کامیابی کے بعد لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کردیا گیا ہے جو 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک کھیلا جائے گا۔ رواں سال کے دوسرے سیزن نے براعظم افریقہ میں کرکٹ کے ایک اہم مرکز کے طور پر زمبابوے کے بڑھتے قد کو اجاگر کیا۔

ہرارے میں تہوار جیسا ماحول دیکھنے میں آیا کہ بہترین کرکٹرز لیگ کو چار چاند لگانے اکٹھا ہوئے تھے۔ سکندر رضا کی قیادت میں جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز نے ٹورنامنٹ جیتا جو سنسنی خیز کرکٹ کا شاندار مظاہرہ تھا۔ٹورنامنٹ کی کامیابی کو زمبابوے کی حکومت کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہی جس کی قیادت جمہوریہ زمبابوے کے صدر ڈاکٹر ایمرسن دامبڈو منانگاگووا کر رہے ہیں۔

فائنل میں ان کی موجودگی نے کرکٹ اور کھیلوں کے لئے ان کے گہرے جذبے کو اجاگر کیا ، جبکہ ان کے مسلسل تعاون سے عالمی کرکٹ کیلنڈر پر زیم افرو ٹی 10 کے تیز رفتار عروج نے اہم کردار ادا کیا۔

ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے حکومت کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ صدر منانگاگوا اور ان کی حکومت کی غیر متزلزل حمایت پر ان کے بے حد مشکور ہیں۔ زیم افرو ٹی 10 نے ان کی قیادت میں ترقی کی ہے اور ہم مستقبل سے متعلق کافی پرجوش ہیں۔

زیم افرو ٹی 10 سیزن 3 کا آغاز
Comments (0)
Add Comment