بیجنگ (ویب ڈیسک) سی ایم جی کی جانب سے "بس پر سوار ہو کر چین کو دیکھیں: شی زانگ کی سیر” نامی فیوژن میڈیا سرگرمی کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ جس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ نے شرکت کی۔
اس سرگرمی کا مقصد نئے عہد میں چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر گامزن رہتے ہوئے شی زانگ کے اتحاد، خوشحالی، تہذیب اور ماحولیاتی کہانی کو بہتر طریقے سے بیان کرنا ہے۔
11اکتوبر سے اگلے 14 دنوں میں لائیو اسٹریمنگ اور ویڈیوز کے سلسلے کے ذریعے شی زانگ کی سیر کے نئے روٹ پیش کئے جائیں گے اور شی زانگ کی ثقافتی و سیاحتی صنعت کی اعلی معیاری ترقی اور ثقافتی تبادلہ خیال کو نئی تحریک دی جائے گی۔