چینی نائب وزیراعظم کی قیادت میں وفد کا سنکیانگ کا دورہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، چین کے نائب وزیر اعظم اور مرکزی وفد کے سربراہ حہ لی فنگ نے مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے شہر بائی یانگ اور الار میں منصوبوں کا دورہ کیا۔

مرکزی وفد کے نائب سربراہ میاؤ ہوا اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے اہم ذمہ دار ان اور مرکزی وفد کے تمام ارکان نے دورے میں شرکت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق مرکزی وفد نے سب سے پہلے وے ڈہ یوؤ تعلیمی مرکز میں  وے ڈہ یوؤ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوارماحول میں تبادلہ خیال کیا اور سرحدی علاقے میں وے ڈہ یوؤ  کے کردار کی ستائش کی ۔

اس کے بعد ، مرکزی وفد نےبائی یانگ شہر کے تعمیراتی منصوبوں کے ہیڈ کوارٹرجاکر جدید شہری تعمیر کے مربوط فروغ اور ملکی اور غیر ملکی تجارت کے فروغ میں بائی یانگ شہر اور تھاچن شہر کی اہمیت سے متعلق دریافت کیا۔ مرکزی وفد نے الار شہر میں سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کی جدید زرعی پیداوار اور زرعی مشینری اور سازوسامان کی صورتحال معلوم کی۔

حہ لی فنگ نے نشاندہی کی کہ ہمیں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیتے ہوئے کپاس کی اقسام کی خوبیوں کو بروئے کار لانا چاہیے اور کپاس کی اپ سٹریم اور ڈاؤن اسٹریم صنعتی چین کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ملک میں اہم زرعی مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مزید نمایاں کردار ادا کیا جائے۔

چینی نائب وزیراعظمسنکیانگ کا دورہ
Comments (0)
Add Comment