ترکیہ میں انٹرنیٹ صارفین کی چینی کاروں پر ترک حکومت کے اضافی ٹیکس کی مخالفت

بیجنگ (ویب ڈیسک) حال ہی میں ، ترکیہ کی حکومت کی طرف سے چین سے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں اور دیگر گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی محصولات کے نفاذ اور درآمدی لائسنس کی پابندیوں کے نفاذ کے تناظر میں چائنا میڈیا گروپ نے سی جی ٹی این ترکیہ چینل پر ایک سروے کیا جس میں پوچھا گیا کہ "کیا آپ نئی توانائی کی چینی گاڑیوں پر محصولات عائد کرنے سے اتفاق کرتے ہیں؟”۔

24گھنٹوں کے دوران 1ہزا ر سے زائد افراد نے سروے میں حصہ لیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا ۔73فیصد سے زائد افراد نے واضح کیا کہ وہ چینی آٹو مصنوعات پر اضافی محصولات کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس اقدام سے ترکیہ کی مارکیٹ میں چینی کمپنیوں کا اعتماد کمزور ہوگا اور مستقبل میں دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کا باعث بن سکتا ہے۔

سروے میں حصہ لینے والے انٹرنیٹ صارفین عام طور پر یقین رکھتے ہیں کہ چینی کاریں لاگت کے لحاظ سے کارکردگی میں یورپ سے درآمد شدہ کاروں سے بہتر ہیں ، اور محصولات کے نفاذ سے عام لوگوں کے لئے بہتر معیار کے ساتھ سستی مصنوعات سے لطف اندوز ہونا مشکل ہوجائے گا۔

ترکیہ میں انٹرنیٹ صارفین
Comments (0)
Add Comment