چین، لی شو لئی کی چھٹی عالمی میڈیا سمٹ میں شرکت کرنیوالے نمائندوں سے ملاقات

عالمی میڈیا سمٹ کااثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، لی شو لئی

بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لی شو لئی نے بیجنگ میں چھٹی عالمی میڈیا سمٹ میں شرکت کرنے والے نمائندوں سے اجتماعی ملاقات کی۔لی شو لئی نے کہا کہ 2021 میں صدر شی جن پھنگ نے چوتھی عالمی میڈیا سمٹ کو تہنیتی خط بھیجا ۔

گزشتہ تین سالوں میں، سمٹ کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ایک ایسا پُل ہے جو لوگوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دیتا ہے۔ امید ہے کہ مختلف ممالک کے میڈیا چین کے بارے میں گہری سمجھ رکھیں گے اور چین کی مشترکہ خوشحالی اور ترقی کے تصور کے حصول کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر چلنے کی حقیقت کو بیان کریں گے۔

تاس ، ایسوسی ایٹڈ پریس، ہنگری اے ٹی وی گروپ سمیت 13 بین الاقوامی اہم میڈیا اداروں کے ذمہ دار افراد نے اجلاس میں شرکت کی اور میڈیا کے تبادلے کے ذریعے دنیا کی خوشحالی اور ترقی میں اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپنا کرادار ادا کرنے کی توقع ظاہر کی۔

لی شو لئی
Comments (0)
Add Comment