امید ہے انڈونیشیا کی نئی حکومت چین سے دوستانہ پالیسی کو جاری رکھےگی، چینی صدر

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا کی نئی حکومت چین سے دوستانہ پالیسی کو جاری رکھےگی اور چین انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل فروغ دے گی۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر، جکارتہ بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے کے پائیدار آپریشن اور مزید تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال بانڈونگ کانفرنس کی سترویں سالگرہ منائی جائے گی۔

چین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں اور بانڈونگ اسپرٹ کو فروغ دینے، گلوبل ساؤتھ ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے، ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور خطے اور دنیا میں ترقی، خوشحالی اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

چینی صدر
Comments (0)
Add Comment