چین میں وسائل کی ری سائیکلنگ کے کام کو بہتر بنایا جائے،چینی صدر

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر، اورسینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں چائنا ریسورسز ری سائیکلنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے قیام کے بارے میں اہم ہدایات دی ہیں کہ چائنا ریسورسز ری سائیکلنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کا قیام سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا ایک اہم فیصلہ ہے جس کا مقصد سبز ، کم کاربن اور قابل تجدید ترقی کے معاشی نظام کو بہتر بنانے اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر کو جامع طور پر فروغ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چائنا ریسورسز ری سائیکلنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کو نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہئے ، وسائل کی ری سائیکلنگ کو ہموار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ، قومی سطح کی ری سائیکلنگ پلیٹ فارم کی تعمیر کرنا چاہئے ،تاکہ قومی معیشت کی تجدید کی کوالٹی اور معیار میں مسلسل بہتری ہو، اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے عظیم مقصد میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔

چائنا ریسورسز ری سائیکلنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کا افتتاحی اجلاس 18  اکتوبر  کی صبح  تھیان جن میں منعقد ہوا۔

چینی صدر
Comments (0)
Add Comment