نورن برگ (تارکین وطن نیوز) جرمنی کے شہر نورن برگ حزیفہ مسجد میں حاجی قیصرصدیق بھٹی کے لئے سالانہ ختم شریف و جلسہ عید میلادالنبی ﷺ منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پیر سید جعفر شاہ سواتی تھے ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ حسنات احمد مرتضیٰ نے کہا جب انسان مرجاتا ہے تو قبر میں چلا جاتا ہے اور ہمیں پتہ نہیں ہوتا ہے کہ اس کے لئے جنت کا دروازہ کھلا یا دوزخ کا۔
ہم کہتے ہیں فاتحہ کرو اور خدا اس کے لئے جنت کے دروازےکھول دیتا ہے اور اسکی مغفرت کرتا ہے اور فاتحہ پڑھنے والے پر رحمت برساتا ہے، سورہ فاتحہ پڑھا کریں آپ کے بہت مسئلے حل ہو جائیں گے۔
آخر میں پیر سید جعفر علی شاہ سواتی نے خوبصورت نعتوں کے گلدستے پیش کرکے سامعین محفل کے ایمان کو تازہ کیا،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ،درود و سلام کے بعد یہ روحانی محفل اجتماعی دعا پر اختتام پزیر ہوئی ۔
سامعین نے لنگر محمدی نوش فرمایا مسجد کے منتظمین و میزبان فیصل صدیق بھٹی، سہیل صدیق بھٹی، عنصر صدیق بھٹی اور محسن صدیق بھٹی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔