انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیراہتمام الوداعی تقریب

کویت (محمد عرفان شفیق) انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ عامر سیال کے پاکستان تبادلے پر اُنہیں الوداع کیا۔

‏‎تقریب میں سفارتخانہ پاکستان سےکمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال اور حال ہی میں تعینات ہونے والے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حمزہ توقیر، فرسٹ سیکرٹری فیصل مجید کے ساتھ ساتھ کویتی شخصیات نے خصوصی شرکت کی اور کویت میں مقیم ممتاز شخصیات، مختلف جماعتوں کے سربراہان، کمیونٹی ممبران اور انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر پیر امجد حسین، چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ شہزاد الرحمن بٹ، وائس چیئرمین عتیق الرحمٰن ، نائب صدر آصف جمال، راجا بلال جنرل سیکرٹری، فخرزمان (سیکرٹری یوتھ)، عامر روشن (سیکرٹری انفارمیشن) و دیگر عہداران، ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

‏‎راجا بلال نے نظامت کے فرائض سنبھالتے ہوئے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا اور تلاوت قرآن پاک کے لیے فیصل مجید کو دعوت دی، جبکہ نعت رسول ﷺ مقبول کی سعادت طارق اقبال نے حاصل کی جس کے بعد پیر امجد حسین کو دعوت خطاب دی گئی جس میں انہوں نےکویتی شخصیات او کمیونٹی کو تقریب میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے فرخ امیر سیال کی خدمات کو سراہا اور نئے آنے والے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حمزہ توقیر کو خوش آمدید کہا جس کے بعدآصف جمال اور کویتی شخصیات کو دعوت خطاب دیا گیا۔

حال ہی تعینات ہونے والے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حمزہ توقیر کو دعوت خطاب دیا اُنہوں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں پاکستانی کمیونٹی ان کویت کے لیے اپنی خدمات بھرپور طریقے سے انجام دونگا۔ جس کے بعد ‎فرخ امیر سیال کو دعوت خطاب دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے کویت جیسی کمیونٹی کہیں نہیں دیکھی، جو ہر موقع پر ایمبیسی کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر آگے بڑھتی ہے اور خدمت انسانی کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔

اس کے بعد شہزاد الرحمان بٹ نے فرخ امیر سیال کے الوداعی الفاظ کہے اور نئے ویلفیئر اتاشی حمزہ توقیر کو خوش آمدید کہا اور اپنی خوبصورت آواز میں ایک گیت سنایا جس سے محفل کا لطف دوبالا ہو گیا، پروگرام کے آخر میں حافظ حفیظ الرحمان نے دعا فرمائی اور انصاف ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے فرخ امیر سیال کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور سب مہمانوں کو کھانے کی دعوت دی گئی۔

Insaf Welfare Society Kuwaitانصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت
Comments (0)
Add Comment