چین میں سوشل سکیورٹی کارڈ ہولڈرز کی تعداد 98.3فیصد تک پہنچ گئی

1.034بلین افراد الیکٹرانک سوشل سیکورٹی کارڈ کے حامل ہیں

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک بھر میں سوشل سکیورٹی کارڈ ہولڈرز کی تعداد 1.386 بلین تک جا پہنچی ہے ، جو 98.3فیصد آبادی کا احاطہ کرتی ہے۔

ان میں سے 1.034 بلین افراد الیکٹرانک سوشل سکیورٹی کارڈ رکھتے ہیں ، جو آبادی کا 73.4فیصد بنتا ہے۔ ستمبر کے آخر تک چین میں بنیادی بڑھاپے، بے روزگاری اور روزگار سے متعلق انجری انشورنس سے بیمہ شدہ افراد کی تعداد بالترتیب 1.075 ارب، 245 ملین اور 303 ملین ہے اور تینوں سوشل انشورنس فنڈز کی کل آمدنی 6.1 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی۔ چین کا سوشل سکیورٹی فنڈ کا آپریشن مستحکم رہا ہے۔

سوشل سیکیورٹی کارڈ ہولڈرز
Comments (0)
Add Comment