چین میں اناج کی پیداوار پہلی بار 0.7ٹریلین کلوگرام سے متجاوز رہنے کی توقع ہے

رواں سال موسم گرما کیلئے چین میں اناج کی پیداوار149.78ارب کلوگرام رہی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ چین میں اناج کی پیداوار مسلسل 9 سال سے 0.65 ٹریلین کلوگرام سے زیادہ رہنے کی بنیاد پر اس سال پہلی بار0.7ٹریلین کلوگرام سے متجاوز رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال موسم گرما کے لئے چین میں اناج کی پیداوار149.78ارب کلوگرام رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.63 اربکلوگرام زیادہ ہے اور یہ گزشتہ 9 سالوں میں پیداوار میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔

موسم خزاں کے اناج کے رقبے میں اضافہ ہوا ہے ، اور فی یونٹ پیداوار میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ 24 اکتوبر تک کاشت کاری کا 82.5فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سویابین کا رقبہ 150 ملین موسےزائد رہا اور رواں سال پیداوار 20 ملین ٹن سے زیادہ متوقع ہے۔ ریپ سیڈ کے رقبے، فی یونٹ پیداوار اور مجموعی پیداوار ، تینوں لحاظ سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

0.7ٹریلین کلوگرام
Comments (0)
Add Comment