چین ، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے  چھٹے چیف ایگزیکٹو کے طور پر چن ہاؤ حوئی کو مقرر کرنے کا فیصلہ

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے چھٹے کل رکنی اجلاس کی صدارت کی اور چن ہاؤ حوئی کو 20 دسمبر 2024 کو عہدہ سنبھالنے کے لئے مکاؤ ایس اے آر کے چھٹے چیف ایگزیکٹو کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں مکاؤ ایس اے آر کے چھٹے چیف ایگزیکٹو کے طور پر چن ہاؤ حوئی کے انتخاب سے متعلق مکاؤ ایس اے آر حکومت کی رپورٹ پرنظر ثانی کی گئی  اور ریاستی کونسل کے تحت ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر شیاباؤلونگ کی جانب سے مکاؤ ایس اے آر کے چھٹے چیف ایگزیکٹو کے انتخاب سے متعلق رپورٹ سنی گئی۔

عوامی جمہوریہ چین کے بنیادی قانون برائے مکاؤ ایس اے آر کے مطابق ، اجلاس میں چن ہاؤ حوئی کو عوامی جمہوریہ چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کا چھٹا چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چن ہاؤ حوئی
Comments (0)
Add Comment