آزاد کشمیر کا یوم تاسیس منانے کیلئے چیئرمین کشمیری ایسوسی ایشن جاوید اختر و دیگر اراکین کی جانب سے تقریب کا انعقاد

روچڈیل (رپورٹ:محمد فیاض بشیر) آزاد کشمیر کا یوم تاسیس منانے کے لیے کشمیر یوتھ پروجیکٹ روچڈیل کی معاونت سےکشمیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید اختر و دیگر اراکین کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں روچڈیل مئیر کی چیرٹی فنڈ کے لیے بھی چندہ جمع کیا گیا ۔

تقریب میں رکن برطانوی پارلیمنٹ پاؤل واہ ، لیڈر روچڈیل کونسل نیل ایمونٹ ، مئیر شکیل،ڈپٹی لیڈر عدالت علی، کشمیر یوتھ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو زلف احمد ، اسپائر ٹو انسپائر کے چیف ایگزیکٹو عاقب نذیر ، کونسلر وزیر شاہ و دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

روچڈیل کونسل کے لیڈر نیل ایمونٹ نے کہا ہم کشمیر کا یوم تاسیس منانے کے ساتھ مقامی سطح پر کشمیری کمیونٹی کی تمام شعبہ ہائے زندگی میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئے ہیں ،مئیر روچڈیل شکیل احمد نے کہا کہ کشمیر کا یوم تاسیس منانے کے ساتھ ہم ضرورت مند افراد کو ہر طرح کی سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مئیر چیرٹی کے لیے چندہ بھی جمع کر رہے ہیں ۔

ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی نے کہا کہ یوم تاسیس کے ساتھ ہم مئیر کی خدمات کو سراہانے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں، کشمیر یوتھ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو زلف احمد کا کہنا تھا کہ ہم آج یوم تاسیس کشمیر اور مئیر چیرٹی کے لیے چندہ جمع کر رہے تاکہ ضرورت مند افراد اس سے مستفید ہو سکیں ۔

اسپائر ٹو انسپائر کے چیف ایگزیکٹو عاقب نذیر اور کونسلر وزیر شاہ نے بھی مئیر کونسلر شکیل احمد کی مقامی خدمات اور روچڈیل میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر روچڈیل میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کا کردار ہمیشہ تاریخ کے سنہری حروف سے لکھا اور جانا جائے گا۔

آزاد کشمیر کا یوم تاسیسچیئرمین کشمیری ایسوسی ایشن جاوید اختر
Comments (0)
Add Comment