تائیوان کا مستقبل مادر وطن کی مکمل وحدت میں مضمر ہے، چینی ریاستی کونسل

تائیوان کی چین میں واپسی کی تاریخ کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) تائیوان انتظامیہ کے سربراہ لائی چنگ ڈے کے غلط ریمارکس کے جواب میں چینی ریاستی کونسل کے امور تائیوان کے دفتر کی ترجمان چو فنگ لیئن نے کہا کہ تائیوان کی جاپانی جارحیت سے آزادی کی 79 ویں سالگرہ ہے۔

تائیوان کے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ جیتنے میں تائیوان کے ہم وطنوں سمیت تمام چینی عوام کا ایک اہم کردار ہے اور اس کارنامے کو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کو یاد رکھنا چاہیے۔

ایسے اہم موقع پر ایک طرف لائی چنگ ڈے اور ان کے ساتھیوں نے جان بوجھ کر تائیوان کی چین میں واپسی کی تاریخی حقیقت کے بارے میں بات کرنے سے گریز کیا اور دوسری طرف جان بوجھ کر چینی سول وار کی تاریخ کو مسخ کیا ہے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرنے اور تائیوان کے عوام کو دھوکہ دینےکی ناکام کوشش کی جائے ۔

اس سے ایک بار پھر تائیوان کے علیحدگی پسندوں کی ” علیحدگی حاصل کرنے اور چین کی مخالفت کرنے” کی ذہنیت مکمل طور پر بے نقاب ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ "تائیوان کی علیحدگی ” کا کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا۔ تائیوان کا مستقبل مادر وطن کی مکمل وحدت اور چینی قوم کے عظیم احیاء میں مضمر ہے۔ تائیوان کی چین میں واپسی کی تاریخ کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور دونوں اطراف کی ناگزیر وحدت کا تاریخی رجحان تبدیل نہیں ہو سکتا۔

چینی ریاستی کونسل
Comments (0)
Add Comment