چین-امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس کا انعقاد

دونوں ممالک کی پالیسیوں پر گہرا، عملی اور تعمیری تبادلہ خیال

واشنگٹن (ویب ڈیسک) چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ من نے واشنگٹن ، امریکہ میں ورلڈ بینک / آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکہ کے انڈر سیکرٹری برائے خزانہ جے شمباغ کے ساتھ چین-امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

ہفتہ کے روز فریقین نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے میکرو اکنامک صورتحال اور دونوں ممالک کی پالیسیوں پر گہرا، عملی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا، جس میں کم آمدنی والے ممالک کو لیکویڈٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کے لئے مل کر کام کرنا اور آئندہ اقدامات کے انتظامات شامل رہے۔

چین-امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ
Comments (0)
Add Comment