مرحومہ کے لئے دعائیہ تقریب پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں منعقد کی گئی
تعزیتی تقریب میں شریک تمام لوگوں نے خالد حسین چودھری سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا
مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیے اجتماعی دعا اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چودھری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ملال کے موقع پر ان کی روح کو ایصال ثواب کے لیے سوشل سینٹر شارجہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امارات بھر سے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی ۔
دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں قونصل جنرل حسین محمد ، پریس قونصلر محمد صالح ، رحیم اللہ وزیر، فراز صدیقی ، خادم حسین ، مقبول احمد ، محمد اکرم شہزاد ، زمرد بونیری ، چودھری بشیر شاہد ، شہزاد بٹ ، جان قا در ، سہیل گھمن ،میاں غلام محی الدین ، ملک عظیم ، حاجی محمد یونس ، اختر گوپانگ ، عارف منہاس ، عبدا لرزاق گجر، سردار جاوید یعقوب۔
شفیق الرحمن، ملک شہزاد ، ظہیر گجر ، ملک محمد اسلم ، وقار گردیزی، عظیم رفا عی ، زبیر خان ، غلام صدیق اعوان،صغیر احمد ، حاجی غلام یٰسین ، سہیل خاور اور ساجد چیمہ کے علاوہ بہت سے لوگ موجود تھے۔
دعائیہ تقریب میں شریک تمام لوگوں نے خالد حسین چودھری سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اس موقع پر مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی ، جبکہ لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی گئی ۔