راچڈیل (محمد فیاض بشیر) کاروباری ،سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت اور صدر ٹریڈ ونگ مسلم لیگ ن چودھری خالد محمود ہنجرا جو ناسازی طبیعت کی بنا پر بری ہسپتال میں زیر علاج تھے،آج ہسپتال سے علاج معالجہ مکمل ہونے کے بعد اپنے گھر راچڈیل منتقل ہو گئے ہیں۔
گھر آنے کے بعد کاروباری سیاسی وسماجی شخصیات نے چودھری خالد کے گھر جا کر اور کچھ نے ٹیلی فون پر انکی تیمار داری کی ،جن میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک ،مئی میئرراچڈیل کونسلر شکیل احمد ،سابق میئر راچڈیل محمد زمان ،کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ ،کونسلر افتخار احمد،سابق امیدوار میئر گریٹر مانچسٹر چودھری اسلم کمبوہ ،مولانا عبدالحکیم،معروف صنعتکار افضل شریف ،ڈاکٹر حبیب،مولانا عبدالرشید۔
صحافت کے بے تاج بادشاہ بین الاقوامی صحافتی و سماجی شخصیت چودھری عارف پندھیر ،چودھری محمد اسحاق ،محمد فیاض بشیر ،مسلم لیگ ن مسقط کے سینئر نائب صدر مقصود احمد بٹ ، چیئرمین جاپان مسلم لیگ ن ملک محمد یونس ،اکاؤٹینٹ ریاض ملک،عبدالباسط،چودھری نزیر،کاروباری روحانی و سماجی شخصیت محمد نواز ،باجوہ ،مسلم لیگ ن سعودی عرب کے راہنماؤں رانا شوکت علی ،جعفر یزدانی ،محمد عابد،سید شاھد علی ،محمد اعظم،ارشد زبیر و دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر چودھری خالد ہنجرا نے ان کی تیمارداری کرنے پر تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔