چینی صدر کی جانب سے فجی کے نومنتخب صدر لالابالاؤ کو مبارکباد کا پیغام

چین اور فجی کے تعلقات نے بہت ترقی کی ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے لالابالاؤ کو جمہوریہ فجی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔ شی جن پھنگ نے خط میں کہا کہ فجی بحرالکاہل کا پہلا جزیرہ ملک ہے جس نے نئے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ۔

انہوں نے کہا کہ 49 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، چین اور فجی کے تعلقات نے بہت ترقی کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوا ہے اور خطے اور یہاں تک کہ دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ ملا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ وہ چین-فجی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے اور دونوں جانب عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے نومنتخب صدر کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں ۔

LalaballaoRatu Naiqama Lalabalavuلالابالاؤ
Comments (0)
Add Comment