چین اور برازیل طویل فاصلے کے باوجود اچھے دوست بن گئے ہیں، چینی صدر

دونوں ممالک ہاتھ میں ہاتھ ملا کر آگے بڑھے ہیں، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے مختلف حلقوں سے وابستہ دوست شخصیات کے نام جوابی خط میں ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چین-برازیل دوستی کے نصب العین کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کےقیام کے گزشتہ 50 سالوں میں چین اور برازیل ہاتھ میں ہاتھ ملا کر آگے بڑھے ہیں اور پہاڑوں اور سمندروں کے طویل فاصلے کے باوجود اچھے دوست بن گئے ہیں۔

چین دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے موضوعات کو مسلسل فروغ دینے کے لئے برازیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ چین برازیل تعلقات بڑے ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی ، تعاون ، مشترکہ ترقی اور باہمی فائدے کی مثال بن سکیں اور انسانیت کے لئے امن و ترقی کے نصب العین کے لئے مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں ۔

شی جن پھنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد چین برازیل تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کریں گے تاکہ چین برازیل دوستی دریائے یانسی اور دریائے ایمیزون کی طرح رواں رہے۔

چین برازیل اچھے دوست
Comments (0)
Add Comment