چین کا اپیک اجلاس کو کامیاب بنانے میں تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں 31ویں اپیک رہنماؤں کے غیررسمی اجلاس کے حوالے سے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اس سال کےاپیک رہنماؤں کےغیررسمی اجلاس میں شرکت کریں گے جس سے چین کی جانب سے ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کو اہمیت دینے کی مکمل عکاسی ہوتی ہے۔

صدر شی جن پھنگ اجلاس سے اہم خطاب کریں گے اور ایشیا بحرالکاہل تعاون کو آگے بڑھانے کے بارے میں چین کی پالیسی اور تجویز پرروشنی ڈالیں گے۔

چین اجلاس میں مثبت نتائج کے حصول، علاقائی اقتصادی انضمام اور ایشیا بحرالکاہل خطے اور دنیا میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ طور پر ایشیا بحرالکاہل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔

اپیک اجلاس
Comments (0)
Add Comment