چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار1کروڑ یونٹس سے تجاوز کر گئی

رواں سال کے آخر تک یہ تعداد12 ملین سے تجاوز کر جائے گی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق چین کی نئی انرجی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار پہلی بار 10 ملین یونٹس سے تجاوز کر گئی ہے ۔ چین دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے 10 ملین نئی انرجی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار حاصل کی ہے۔

جمعرات کے روز جاری کردہاعداد و شمار کے مطابق2013 پہلا سال تھا جب چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کو شماریاتی نظام میں شامل کیا گیا تھا۔اس سال پیداوار کی تعداد صرف 18,000 تھی۔ 2018 تک، سالانہ پیداوار ایک ملین یونٹس تک پہنچی اور2022 تک اس پیداوار نے پانچ ملین یونٹس سے تجاوز کیا اور اب رواں سال کے اختتام سے ڈیڑھ ماہ قبل پہلی بار 10 ملین گاڑیوں کے سنگ میل کو عبور کیا گیا ہے۔

یہ گزشتہ سال کی 9.587 ملین گاڑیوں کی پورے سال کی پیداوار کے مقابلے میں 4.3 فیصد اضافہ ہے۔ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ سال کے آخر تک یہ تعداد 12 ملین سے تجاوز کر جائے گی۔گزشتہ دس سالوں میں، قومی حکمت عملیوں کے تحت، تقریباً 100 حوصلہ افزا پالیسیاں متعارف کروائی گئی ہیں۔

مصنوعات کی ٹیکنالوجیز کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، اور انفراسٹرکچر سپورٹ میں بھی تیزی سے بہتری آرہی ہے جس نے مشترکہ طور پر چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دیا ہے اور چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت مارکیٹائزیشن اور صنعت کاری سے لے کر بڑے پیمانے اور عالمگیریت تک مسلسل اعلیٰ سطح پر جاتی ر ہے۔

چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز
Comments (0)
Add Comment