ایشیا پیسفک ہم نصیب معاشرے کی تعمیرکی جائے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانرنس میں صدر شی جن پھنگ کے 31 ویں اپیک کے رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ 16 نومبر کو 31 ویں اپیک کے رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاس لیما میں منعقد ہوا۔

صدر شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم تقریر کی، ایشیا پیسفک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے اور ایشیا پیسفک ترقی کے نئے دور کی تشکیل کے لیے تین تجاویز پیش کیں:پہلی یہ کہ کھلا اور جامع ایشیا پیسیفک تعاون کا نمونہ بنایا جائے۔ دوسری، سبز اختراع پر مبنی ایشیا پیسفک ترقی کے انجن کو فروغ دینا ہے۔

تیسری، مشترکہ مفادات اور جامعیت کے حامل ایشیا پیسفک ترقی کے تصور کو مضبوطی سے قائم کرنا ہے۔صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اصلاحات اور کھلا پن چین اور دنیا کے لیے مشترکہ ترقی اور پیشرفت کا ایک تاریخی عمل ہے۔ چین کی ترقی ایشیا پیسفک اور دنیا کی ترقی کے لیے مزید نئے مواقع فراہم کرے گی۔

Comments (0)
Add Comment