ہمیں معاشی مسائل کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنا ہوگا، چینی صدر

ریو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 19 ویں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔

منگل کے روز اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈبلیو ٹی او کے قوانین کو بدلتے وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

نہ صرف دیرینہ حل طلب مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے بلکہ مستقبل کے لئے نئے قوانین کی تشکیل کو فعال طورپر تلاش کرنے اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے اختیار، افادیت اور مطابقت کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل کو سیاسی رنگ دینے، مصنوعی طور پر عالمی منڈی کو تقسیم کرنے اور سبز اور کم کاربن کے نام پر تحفظ پسندی سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔

چینی صدر
Comments (0)
Add Comment