پاکستانی نژاد امریکی پولیس آفیسر کیپٹن عدیل رانا ڈپٹی انسپکٹر بن گئے

نیو یارک(تارکین وطن نیوز)پاکستانی نژاد امریکی پولیس آفیسر کیپٹن عدیل رانا کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

نیویارک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی نژاد امریکی شہری ترقی پا کر ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدیل رانا کو کیپٹن کے عہدے سے ترقی دی گئی، انہیں منگل کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کا پروموشن لیٹر دیا گیا۔

سید نصیر وجاہت نامی سوشل میڈیا صارف نے اس متعلق کہا کہ وہ عدیل رانا کو اس کامیابی پر اور اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ وہ اس کے صحیح حقدار بھی تھے۔

عدیل رانا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کمانڈنگ آفیسر تعینات ہوئے تھے، اس عہدے تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی امریکن تھے۔

ڈپٹی انسپکٹر بننے پر عدیل رانا کو پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment