پاکستان پیپلز پارٹی نے دبئی میں پارٹی کا57 واں یوم تاسیس منایا

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے فنانس سیکرٹری رانا جواد تھے

پاکستان کے مسائل کا واحد حل جمہوری قوتوں کو طاقتو ر ہونے میں ہی ہے، مقررین

شرکائے تقریب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کا57 واں یوم تاسیس دبئی میں منایا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے فنانس سیکریٹری رانا جواد تھے۔

تقریب کا آغاز حافظ ہمدان نے تلاوت کلام پاک سے کیا،سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل نے انجام دیئے،تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل کے عہدیداروں سمیت امارات کی دیگر ریاستوں کے ورکرز نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی رانا جواد ، صدر پی پی پی گلف مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس ، نا ئب صدر نثار خٹک، سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل، ملک محمد اسلم اور قیصر آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان میں واحد سیاسی پارٹی بلکہ یہ کہا جائے کہ جمہوریت کی فاؤنڈر جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے تو یہ غلط نہ ہوگا ۔

پاکستان کے مسائل کا واحد حل جمہوری قوتوں کو طاقتو ر ہونے میں ہی ہے اور جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھانے میں پیپلز پارٹی نے اپنے لیڈروں اور ورکرز کا خون دیا ہے، جمہوریت کے شہداء کی اک طویل داستان ہے۔

دیگر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو کہاکہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں ہم جمہوریت کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور جمہوریت کی آبیاری کے لیے اپنے نوجوان لیڈر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

تقریب میں پی پی پی یواے ای کے ڈپٹی سیکریڑی انفارمیشن رضوان عبد الله ، عائشہ منیر ہانس ،سمیع اللہ خان، سیکرٹری فنانس گلف محمد ارشد بٹ، سینئر نا ئب صدر گلف منارٹی ونگ نوفل ، ڈپٹی سیکریڑی انفارمیشن گلف طاہر گردیزی، سینئر را ہنما گلف عرفان قمر گوندل، میاں منور، احسن شفیق گوگا، رائے سعید، فیضان منور، نجمہ جیلانی اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر پارٹی شہداء اور پاکستان و امارات کی ترقی و کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔تقریب کے اختتام پر شرکائے تقریب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔

پاکستان پیپلز پارٹی57 واں یوم تاسیس
Comments (0)
Add Comment