چین میں دیہی سڑکوں کی کل لمبائی 4.6 ملین کلومیٹر تک پہنچ گئی، وائٹ پیپر

چین نے اپنے قومی حالات سے ہم آہنگ ہو کر دیہی سڑکوں کی ترقی کے راستے کو اپنایا ہے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے "نئے عہد میں چین کی دیہی سڑکوں کی ترقی ” پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ دیہی سڑکیں نقل و حمل کی بنیاد ہیں جس میں وسیع تر کوریج ہوئی ہے ۔یہ آبادی کی خدمت اور سب سے مضبوط عوامی بہبود ہے۔

یہ دیہی علاقوں میں سب سے اہم یہاں تک کہ نقل و حمل کا واحد ذریعہ ہیں،جو کسانوں کے سفر کرنے، لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے ، ماحول کو بہتر بنانے، اور زرعی اور دیہی جدیدیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وائٹ پیپر کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے چین کی دیہی سڑکیں ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہیں اور دیہی سڑکوں کی کوریج، رسائی کی وسعت ، انتظامی سطح، سروس کی صلاحیتوں اور حفاظتی لچک کو نمایاں طور پر بہتر کیا گیا ہے۔

پچھلے دس سالوں میں، چین نے دیہی سڑکوں کی 2.5 ملین کلومیٹر تعمیر نو کی ہے، اور 2023 کے آخر تک دیہی سڑکوں کی کل لمبائی 4.6 ملین کلومیٹر تک پہنچ چکی تھی ۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین نے اپنے قومی حالات سے ہم آہنگ ہو کر دیہی سڑکوں کی ترقی کے راستے کو اپنایا ہے اور اس نے عالمی غربت میں کمی کو چینی حکمت اور چینی حل فراہم کئے ہیں۔

وائٹ پیپیر میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ چین دیہی سڑکوں کے شعبے میں دوسرے ممالک کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائے گا اور عالمی دیہی سڑکوں اور غربت میں کمی کے لیے حکمت اور طاقت فراہم کرتا رہے گا ۔

Comments (0)
Add Comment