چین شام میں صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کیلئے مثبت کوششیں کرنے کیلئے تیار ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے شام کی موجودہ صورتحال پر یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کو شمال مغربی شام کی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور وہ قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے شامی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے ایک دوست ملک کی حیثیت سے چین شام میں صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لئے مثبت کوششیں کرنے کے لئے تیار ہے۔

چینی وزارت خارجہ
Comments (0)
Add Comment