متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پاکستانیوں کی جانب سے امارات کے شیوخ اورعوام کو مبارک باد

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستانہ تعلقات ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں

متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا اہم رول ہے، مقررین

پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے زیراہتمام شارجہ میں متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے53 ویں قومی دن یوم الاتحاد پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر محمد غوث قادری نے شارجہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے عہدے داروں نے شرکت کی ۔

شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والی تقریب کو رنگ برنگے قمقموں غباروں اور متحدہ عرب امارات کے پرچموں سے سجایا گیا تھا، آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت راجہ ابوبکر افندی نے اور ھدیہ نعت رسول مقبول دوست محمد اعوان نے پیش کیا۔

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے قومی ترانوں سے تقریب کا آغاز کیا گیا ،مقررین میں عارف منہاس ،چوھدری بشیر شاھد، جان قادر، شہزاد بٹ ،عاشق سواتی ،چوھدری خالد بشیر، شکیل تنولی ، غلام محی الدین، ملک شہزاد، غلام مصطفی مغل ،راجہ ابوبکر افندی اور محمد غوث قادری شامل تھے۔

مقررین نے 53 ویں یو م الااتحاد کے موقع پر پاکستانیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت شیوخ اور عوام کو دلی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات جو ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں، امارات کے وژنری لیڈر عزت ماب شیخ زاید بن سلطان النییان نے ان تعلقات کی بنیاد رکھی۔

متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا اھم رول ہے ۔متحدہ عرب امارات کے امن، ترقی اور خوشحالی اس کے قائدین کی صحت ،و خوشی، کے لئے دعا گوہیں، یہ ہمارا دوسرا گھر ہے یہاں قانون کی حکمرانی اور امن و ا مان کی صورت حال مثالی ہے۔

ہمیں بھی چاہئے کہ یہاں کے قوانین کی پابندی کریں آخر میں شرکائے تقریب اور ن لیگ کے عہدے داروں نے مل کر کیک کاٹا اور امارات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ایمتحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دنیوم الاتحاد
Comments (0)
Add Comment