چین کے سنکیانگ کی کپاس دنیا کی بہترین کپاس میں سے ایک ہے، سنکیانگ کاٹن ایسوسی ایشن

سنکیانگ میں کپاس کی کاشت کی میکانائزیشن کی شرح100 فیصد تک پہنچ چکی ہے، بیان

بیجنگ (ویب ڈیسک) جاپانی برانڈ یونی کلو کے بانی ینائی ماسا نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ یونی کلو چین کے سنکیانگ کی کپاس استعمال نہیں کرتا۔ اس حوالے سے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی کاٹن ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔جمعرات کے روز بیان میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ کپاس دنیا کی بہترین کپاس میں سے ایک ہے۔

سنکیانگ میں کپاس کی کاشت کی میکانائزیشن کی شرح 100 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ کپاس کی مشینی کٹائی کی شرح تقریباً 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ کپاس کی صنعت سنکیانگ میں تمام قومیتی لوگوں کو اپنی آمدنی بڑھانے اور خوشحال ہونےکے لئے ایک ستون کی صنعت بن چکی ہے جس نے سنکیانگ میں بہت سے خاندانوں کو غربت سے نجات دلاتے ہوئے امیر بنایا ہے۔

امریکہ نے "انسانی حقوق” اور نام نہاد "جبری مشقت” کی آڑ میں سنکیانگ کی کپاس اور کپاس مصنوعات کو بدنام اور بائیکاٹ کیا ہے۔ ہم یونی کلو جیسے بین الاقوامی برانڈز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سنکیانگ کپاس کو اُس کا جائز مقام اور اعتماد دیں، سنکیانگ کپاس کا استعمال دوبارہ شروع کریں، اور عالمی کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھیں۔

سنکیانگ کاٹن ایسوسی ایشن
Comments (0)
Add Comment