2600سے زائد غیر ملکی مین اسٹریم میڈیا اسپرنگ فیسٹیول گالا کی کوریج کرینگے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کا سالانہ  اسپرنگ فیسٹیول گالا چینیوں کے لئے ایک ناگزیر ثقافتی ایونٹ ہے جسے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ورائٹی ٹی وی شو کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق  حال ہی میں ،چائنا میڈیا گروپ نے پیرو ، برازیل ، نیپال اور دیگر ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ  اسپرنگ فیسٹیول گالا کی کوریج  کے حوالے سے تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی چینلز اور 81زبانوں کے بیرونی مواصلاتی پلیٹ فارمز اور امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، ہنگری، روس، قازقستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیرو، برازیل، جنوبی افریقہ، کینیا، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، نیپال، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک اور خطوں کے مین اسٹریم میڈیا  اسپرنگ فیسٹیول گالا کو براہ راست نشر  یا اس کی کوریج کریں گے۔

اسپرنگ فیسٹیول گالا
Comments (0)
Add Comment