چین کے تین غیرمادی ثقافتی ورثے یونیسکو کے غیرمادی ثقافتی ورثوں کی نمائندہ فہرست میں شامل ہو گئے

بیجنگ (ویب ڈیسک) یونیسکو کی کمیٹی برائے تحفظ غیر مادی ثقافتی ورثے نے چین کی  لی قومیت کی ٹیکسٹائل تیکنیک ، چھیانگ قومیت کے نئے سال اور لکڑی کے محراب نما  پل کی روایتی تعمیراتی مہارتوں کو انسانیت کے غیرمادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اب تک مجموعی طور پر چین کے 44 منصوبوں کو یونیسکو کی غیرمادی ثقافتی ورثے کی  فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، جن میں سے 39 منصوبے  نمائندہ فہرست میں ، 4   تحفظ کی فوری ضرورت کی فہرست اور 1  کو بہترین تحفظ کے طریقوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

چین کے تین غیرمادی ثقافتی ورثے
Comments (0)
Add Comment