چین کے کنزیومر پرائس انڈیکس میں 0.2 فیصد اضافہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) نومبر2024 میں چین میں  کنزیومر پرائس انڈیکس میں سال بہ سال 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں شہری علاقے میں0.1 فیصد اور دیہی علاقوں میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 1.0 فیصد اضافہ ہوا اور غیر  غذائی  اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

صارفی اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ خدمات کی قیمتوں میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر 2024ء میں ملک بھر میں صنعتی پروڈیوسرز کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں سال بہ سال 2.5 فیصد کمی واقع ہوئی جو اکتوبر کی کمی  کے مقابلے میں 0.4 فیصدپوائنٹس کم ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر  میں 0.1 فیصد کمی سے 0.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صنعتی پروڈیوسرز کی خریداری کی قیمتوں میں سال بہ سال 2.5 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔

چین کا کنزیومر پرائس انڈیکس
Comments (0)
Add Comment