چین کی بہتر معاشی ترقی کی بنیادی منطق تبدیل نہیں ہوئی ہے، لی چھیانگ
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف، عالمی بینک کے صدر اجے بینگا ، عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر جارجیوا، عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل آئیویلا، یواین کانفرنس برائے تجارت و ترقی کی سیکریٹری جنرل ربیکا گرینس پین ، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گالبرٹ ہوانگ بو، اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل میتھائس کارمن ، بینک آف انٹرنیشنل سیٹلمنٹس کے جنرل مینجر آگسٹن کارس ٹینس ، مالیاتی استحکام کے بورڈ کے چیئرمین کلاس ناٹ اور ایشین انفرسٹراکچر بینک کے صدر جن لی چھون کے ساتھ "1+10” ڈائیلاگ میں شرکت کی۔
منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چینی معیشت میں مستحکم اور پائیدار ترقی کے میکانزم کے ساتھ ساتھ مسلسل ترقی کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ ہم ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی اور صنعتوں کی جدت طرازی کو فروغ دینے پر زور دے رہے ہیں اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی بنیاد پر پائیدار معاشی بحالی کو فروغ دے رہے ہیں۔ چین کی بہتر معاشی ترقی کی بنیادی منطق تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
دنیا کو فائدہ پہنچانے کی سمت اور اصول تبدیل نہیں ہوا ہے ، اور چین عالمی معیشت کی مستحکم اور صحت مندانہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان نے چین کی معاشی تبدیلی اور مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے، کثیر الجہتی اور عالمگیریت کے عمل کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنے اور ترقی پذیر ممالک کے لئے حمایت بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔