رواں سال کے پہلے 11ماہ میں 29.218 ملین غیر ملکی افراد کی چین آمد

17.446 ملین افراد ویزا فری کے ذریعے چین میں داخل ہوئے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کی اطلاع کے مطابق، جنوری سے نومبر 2024 تک 29.218 ملین غیر ملکی افراد چین میں داخل ہوئے، جو سال بہ سال 86.2 فیصد کا اضافہ ہے۔

ان میں سے 17.446 ملین افراد ویزا فری کے ذریعے چین میں داخل ہوئے، جو سال بہ سال 123.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ خاص طور پر اس سال کے آغاز سے 72/144 گھنٹے ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی نے اندرون و بیرون ملک پرجوش ردعمل پیدا کیا ہے اور اس پالیسی سے فائدہ اٹھانے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں سال بہ سال 132.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی افراد کی چین آمد
Comments (0)
Add Comment