دیہی علاقوں میں لوگوں کو خوشحال بنانے کیلئے فعال اقدامات کی ضرورت ہے، چینی صدر

زرعی اور دیہی جدیدکاری کی رفتار کو تیز کرنا ضروری ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) مرکزی ویہی امور سے متعلق ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے "زراعت، دیہات اور کسانوں”سے متعلق امور کے بارے میں اہم ہدایات دیں۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ 2024 میں ، چین کی اناج کی پیداوار ایک نئی سطح تک پہنچی ، کسانوں کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا اور دیہی معاشرہ ہم آہنگ اور مستحکم رہا۔

انہوں نے کہا کہ 2025ء میں شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی کو فروغ دینا ، دیہی اصلاحات کو مزید گہرا کرنا اور کسانوں کے لیے سپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے سمیت دیہی احیاء کو جامع طور پر فروغ دینا ضروری ہے۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ قابل کاشت زمین کی سرخ لکیر ، اناج اور اہم زرعی مصنوعات کی مستحکم پیداوار اور فراہمی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ دیہی علاقوں میں لوگوں کو خوشحال بنانے اور غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو مستحکم اور انہیں وسعت دینے کے لئے فعال اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ دیہی ثقافت کی تعمیر کو بھی فروغ دیا جائے. شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ زرعی اور دیہی جدیدکاری کی رفتار کو تیز کرنا، زیادہ ٹھوس زرعی بنیاد کو فروغ دینا، دیہی علاقوں اور کسانوں کے لئے زیادہ خوشحال زندگی فراہم کرنا ضروری ہے اور اس سلسلے میں ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کے لیے ٹھوس کوششیں جاری رہنی چاہئیں ۔

چین دیہی جدیدکاریچینی صدر
Comments (0)
Add Comment