امریکہ آبنائے تائیوان میں آگ میں ایندھن ڈالنا بند کرے، چینی وزارت دفاع

تائیوان کو اسلحے کی فروخت چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیئن نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی فروخت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے تائیوان علاقے کو امریکی اسلحے کی فروخت ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں،بلخصوص”17 اگست” اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت ہے، اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام دیتی ہے۔

چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہےا ور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کی علیحدگی کی حمایت نہ کرنے کے اپنےسنجیدہ سیاسی وعدوں کی خلاف ورزی اور تائیوان کو خطرناک صورتحال میں دھکیلنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور انتہائی بدنیتی پر مبنی فعل ہے۔

چین "تائیوان کی علیحدگی” پسند سازش کو ناکام بنانے، امریکہ سمیت دیگر بیرونی مداخلت کا مقابلہ کرنے اور ملک کی وحدت اور آبنائے تائیوان میں امن و امان کے دفاع کے لئے ٹھوس اور مضبوط اقدامات کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment