چین کا اگلے سال پانچ پہلوؤں میں زیادہ فعال مالی پالیسی نافذ کرنے کا عزم

لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ دی جائےگی، چینی وزیر خزانہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین 2025 میں پانچ پہلوؤں میں زیادہ فعال مالی پالیسیوں کو نافذ کرے گا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو صحیح معنوں میں آگے بڑھائےگا۔منگل کے روز چین کے وزیر خزانہ لان فو آن نے کہا کہ اگلے سال چین مالی خسارے کی شرح کو بڑھا کر اخراجات کی شدت اور رفتار کو تیز تر کرےگا۔مزید بڑے پیمانے پر سرکاری بانڈز کا انتظام کیا جائےگا تاکہ مستحکم ترقی اور ساختی ایڈجسٹمنٹ کو حمایت فراہم کی جائے۔

اخراجات کی ساخت کو بھرپور طریقے سے بہتر بنایا جائےگا اور درست سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے، کھپت کو فروغ دینے، اور ترقیاتی امکانات پر زیادہ توجہ دی جائےگی۔چین کلیدی شعبوں میں خطرات کی روک تھام اور حل کے لئے کوششیں جاری رکھےگا اور مالی پالیسیوں کے ہموار نفاذ اور مستحکم ترقی کو فروغ دےگا۔

اس کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں کو ٹرانسفر پیمنٹ میں مزید اضافہ کیا جائےگا اور مقامی مالی وسائل میں اضافہ کیا جائےگا تاکہ لوگوں کے بنیادی ذریعہ معاش، بنیادی آمدنی اور بنیادی آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔

چینی وزیر خزانہ لان فو آن کا کہنا تھا کہ 2025 میں تمام سطحوں پر مالیاتی محکموں کو مالی اور محصولات کے نظام میں اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنا ہوگا، مقامی حکومتوں کے قرضوں کے خطرات کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائےگا ، مالیات اور اکاؤنٹنگ کی نگرانی کو مضبوط بنایا جائےگا اور مالی حکمرانی کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائےگا۔

Comments (0)
Add Comment