تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائیاں چین کی وحدت کے تاریخی رجحان کو نہیں روک سکتی، چینی ریاستی کونسل

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر  برائےامور  تائیوان کے ترجمان چھن بین ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں  چند روز قبل امریکہ کی جانب سے تائیوان کو فروخت کیے گئے 38 ایم ون اے ٹو ٹی ٹینکوں کی پہلی کھیپ کی تائیوان آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان خطے کو ہتھیار فراہم کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی سخت پاسداری کرنی چاہیے اور ’تائیوان کی علیحدگی‘ کی حمایت نہ کرنے کے اپنے عزم کا ٹھوس اقدامات کے ذریعے مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ترجمان نے کہاکہ "کسی بھی طاقت اور کسی بھی فرد کو قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے چینی حکومت اور چینی عوام کے  پختہ عزم،مضبوط ارادے اور زبردست صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ "تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائیاں اور غیر ملکی مداخلت  چین کی ناگزیر وحدت کے  عمومی تاریخی رجحان کو نہیں  روک سکتی۔

چینی ریاستی کونسل
Comments (0)
Add Comment