ناروے میں پاکستانی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وجذبے سے منایا، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات و تقاریب کا انعقاد

اوسلو (رپورٹ:عقیل قادر) دنیا بھر کی طرح ناروے میں بھی پاکستانی مسیحی برادری نے کرسمس کے پہلے روز اوسلو کے ایک گرجا گھر میں خصوصی عبادت و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیاجس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے بچوں سمیت شرکت کی اور تقریب کو رونق بخشی۔

تقریب میں عبادت کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ کرسمس کی تقریب کے مہمان خصوصی پاسٹر نوید ملک سویڈن سے خصوصی طور پر تشریف لائے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رب کائنات کی عظمتوں کا ذکر کیا اور کرسمس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

ناروے میں پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ کرسمس محبت، اخوت، برداشت اور ایثار کا نام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے علاوہ امن اور رواداری کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ناروے میں کرسمس کا تہوار
Comments (0)
Add Comment